پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ رہا

قومی

جنوبی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی وزیر ستان میں پاکستان ایئرفورس  کا تربیتی طیارہ مشاق گر کر تباہ ہو گیا تاہم حادثے میں پائلٹ سمیت تمام افراد محفوظ رہے ۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  جنوبی وزیر ستان کی تحصیل وانا میں وانا ایئرسٹرپ سے تربیتی طیارے  مشاق نے اڑان بھری تاہم چند لمحوں  بعدوانا سٹیڈیم کے قریب ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا  ا س کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور پائلٹ سمیت تینوں افراد محفوظ رہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔