پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 402پوائنٹس کی کمی

قومی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے پانچویں روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور 100انڈیکس میں 402پوائنٹس کی کمی واقع ہو ئی ہے ۔تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور کے ایس ای 100انڈیکس 402پوائنٹس کی کمی کے بعد 39ہزار 835پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔آج کاروبار کے دوران 7کروڑ 11لاکھ 99ہزار810شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 5ارب19کروڑ94لاکھ36ہزار746روپے تھی ۔