کوئی ٹیکنو کریٹ حکومت پاکستان کے مسائل حل نہیں کر سکتی :وزیراعظم

کوئی ٹیکنو کریٹ حکومت پاکستان کے مسائل حل نہیں کر سکتی :وزیراعظم
کوئی ٹیکنو کریٹ حکومت پاکستان کے مسائل حل نہیں کر سکتی :وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی ٹیکنو کریٹ حکومت پاکستان کے مسائل حل نہیں کر سکتی ،جمہوریت کے استحکام کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں ہے ۔

اٹک میں تیل اور گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ بہتر مستقبل کی نوید ہے،ذخیرہ سے 25سو بیرل تیل یومیہ حاصل کیا جا سکے گا ،منصوبے سے تیل گیس کے علاوہ 50ٹن ایل پی جی بھی حاصل ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ 4سال میں تیل اور گیس کے 103منصوبے دریافت ہوئے ،آج پاکستان میں صارفین کو 24گھنٹے گیس مل رہی ہے ،ملک میں ہر شعبے کو گیس فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چار سال میں 10ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی سسٹم میں داخل کی ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے 4سالہ ترقیاتی پروگرام گزشتہ 15سال سے زیادہ ہیں ، ہم نوازشریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھارہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -