وزیر داخلہ کااحتساب عدالت میں بد نظمی کا نوٹس،سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ احسن اقبال نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پرنوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔
فاٹا اصلاحات میں مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں : عمران خان
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدالت کے احترام پر کسی قسم کا سمجھوتانہیں کیا جا سکتا، ہنگامہ آرائی اورقانون ہاتھ میں لینے والے وکلاقانون کے محافظ نہیں ہو سکتے۔ان کامزید کہنا تھا کہ عدالت میں محدود گنجائش کے پیش نظر پاس جاری کیے جاتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عدالت کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایاجائے گا۔
واضح آج احتساب عدالت میں شریف فیملی پر ممکنہ طور پر فرد جرم عائد کی جانی تھی ،لیکن وکلا اورپولیس کے درمیان ہونے والی بد نظمی کی وجہ سے عدالتی کارروائی آگے ہی نہ بڑ ھ سکی ،عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے فرد جرم کے لئے 19اکتوبر کی تاریخ دے دی۔
احتساب عدالت میں پیش آنے والے اس واقعے پر مریم نواز شریف نے اس کی تحقیقات کے لئے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا تھا۔