ڈی جی آئی ایس پی آرکومعیشت پرتبصروں سے گریزکرنا چاہیے:احسن اقبال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکومعیشت پرتبصروں سے گریزکرنا چاہیے، غیرذمہ دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثرکرسکتے ہیں۔
ٹرمپ کا کرسٹجن نیلسن کو سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی مقرر کرنے کا اعلان
وزیر داخلہ احسن اقبال کا نجی ٹی وی پر ایک انٹرویو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکے معیشت کے حوالے سے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے ۔ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ پرعمل ہورہاہے،ٹیکسوں کی وصولی میں دوگناسے ز ائداضافہ ہوا ہے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی آپریشنزکیلئے بھی وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ2013 کے مقابلے میں معیشت بہت بہترہے، آئی ایم ایف پروگرام پرجانےکی کوئی ضرورت نہیں ہے۔