شکار پور امام بارگاہ پر حملہ کیسے ناکام ہوا ،دہشت گرد کو کس نے پکڑا ، فوٹیج منظر عام پر آگئی

شکار پور امام بارگاہ پر حملہ کیسے ناکام ہوا ،دہشت گرد کو کس نے پکڑا ، فوٹیج ...
شکار پور امام بارگاہ پر حملہ کیسے ناکام ہوا ،دہشت گرد کو کس نے پکڑا ، فوٹیج منظر عام پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکار پور (مانیٹرنگ ڈیسک )شکار پور امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے دوسرے دہشت گرد کو کیسے پکڑا گیا ،میڈ یا پر ویڈ یو منظر عام پر آنے کے بعد واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شکار پور امام بارگاہ پر حملہ کرنے کے لیے دو دہشت گرد آئے ۔ایک حملہ آور کو پولیس نے امام بارگاہ میں داخل ہونے سے پہلے ہی پکڑا جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا خود کش حملہ آور موقع سے فرار ہونے لگا تو وہا ں موجود بہادر شہریوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گرد کو پکڑ لیا ۔شہریوں نے دہشت گردکو پکڑ کر اس کی خود کش جیکٹ بھی اتروائی جسے بم ڈسپوز اسکواڈ کے حوالے کردیا گیا ۔بعد ازاں شہریوں نے دہشت گرد کو خوب مارا اور اس سے سوالات بھی کیے جس پر عثمان نامی دہشت گرد نے بتا یا کہ وہ بلوچستان سے آیا تھا ۔

شکار پور میں امام بارگاہ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام ، ایک ہلاک ، دوسرا دہشتگردگرفتار

مزید :

قومی -