سپریم کورٹ سے پاناما کا تابوت نکلا ، حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی جیتیں گے: شیخ رشید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب نے کارروائی نہ کی تو ان پر توہین عدالت لگے گی، جس طرح سپریم کورٹ سے پاناما کا تابوت نکلا تھا اسی طرح حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی جیتیں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں گزشتہ رات نوٹس موصول ہوا اس لیے وہ ایئر پورٹ سے براہ راست عدالت پہنچے ہیں۔ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں دونوں بھائی اور ان کی اولاد ملوث ہے، نیب فیصلہ نہیں کرتا تو اس پر سیدھی سیدھی توہین عدالت لگے گی، اس وقت سپریم کورٹ کے پانچ ججز ان سارے مسئلوں میں حق و انصاف کا علم بلند کیے بیٹھے ہیں۔