نوازشریف کواپیل کے بغیرنااہل کردیناشفاف ٹرائل نہیں،سابق وزیراعظم کی نااہلی جس بات پرہوئی وہ درخواست دائرہی نہیں تھی،انوشہ رحمان

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہاہے کہ نوازشریف کواپیل کے بغیرنااہل کردیناشفاف ٹرائل نہیں،سابق وزیراعظم کی نااہلی جس بات پرہوئی وہ درخواست دائرہی نہیں تھی،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرایف زیڈای کمپنی سے تنخواہ نہ لینے کاالزام نہیں لگایاگیاتھااوراقامہ نواز شریف کے کاغذات میں چھپایانہیں گیا ،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیارکاجائزہ لینے کی ضرورت ہے، کل بنچ کے سامنے باقی نکات بھی رکھیں گے۔