دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بھی صحافیوں کاکرداراہم ،منصب سنبھالتے ہی صحافیوں کی سکیورٹی کا بل منظور کیا:مریم اورنگزیب

دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بھی صحافیوں کاکرداراہم ،منصب سنبھالتے ہی صحافیوں کی ...
دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بھی صحافیوں کاکرداراہم ،منصب سنبھالتے ہی صحافیوں کی سکیورٹی کا بل منظور کیا:مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی صحافیوں کا کردار انتہائی اہم ہے ،صحافیوں کاتحفظ اورسکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، میں نے وزارت کا منصب سنبھالتے ہی سب سے پہلے صحافیوں کی سیکورٹی کا بل منظور کیا ۔قانون بنائے بغیرصحافیوں کوان کاحق نہیں مل سکتا۔پاکستان کے عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہئے، صحافیوں کو پاکستانیوں کے ووٹ کے تحفظ کے لئے لڑتے دیکھا اور پاکستان بھی لوگوں کے ووٹوں کی وجہ سے بنا تھا۔

چوہدری نثار میرے بڑے ہیں، ان کی بہت عزت کرتی ہوں :مریم نواز
راولپنڈی پریس کلب میں میڈیا ورکرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس ادارے میں خاتون کی نمائندگی نہ ہو وہ ادارہ نامکمل ہوتا ہے اور پاکستان کی آبادی میں نصف سے زائد حصہ خواتین کا ہے۔ راولپنڈی پریس کلب میں آنے کا مطلب اپنے گھر آنا ہے، پاکستان میں جب جب جمہوریت پر حملہ ہوا تو صحافیوں نے اس کے خلاف اپنا کردار ادا کیا، عوام کے ووٹ کو عزت ملنے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ جب تک صحافیوں کی ٹریننگ نہیں ہوگی اس وقت تک اصل خبرنہیں چل سکے گی۔صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں، صحافیوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کا بل جلد پارلیمنٹ سے پاس ہو گا، میڈیا تنقید کیساتھ ساتھ اچھے کاموں کی تعریف بھی کرے، حکومت اگر بہت سے اچھے کام کر رہی ہوتی ہے تو برے بھی ہو رہے ہوتے ہیں لیکن ایسی تنقید نہ کریں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کوپاکستان کے لوگ ووٹ دے کرآگے لاتے ہیں ، عوام کے ووٹ کی عزت جب تک نہیں ہوگی تب تک ملک ترقی نہیں کرے گا ۔ آج پاکستان کی اقتصادی ترقی کی پوری دنیاتعریف کررہی ہے۔ میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھ کر بہت خوش ہوں اور راولپنڈی کی ترقی دیکھ کرمجھے فخرہوتاہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -