سی پیک کا کوئی ریکارڈ نہیں جلا، تمام ریکارڈ پلاننگ کمیشن کے پاس ہے، احسن اقبال

سی پیک کا کوئی ریکارڈ نہیں جلا، تمام ریکارڈ پلاننگ کمیشن کے پاس ہے، احسن ...
سی پیک کا کوئی ریکارڈ نہیں جلا، تمام ریکارڈ پلاننگ کمیشن کے پاس ہے، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ با د (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کا کوئی ریکارڈ نہیں جلا، سی پیک کا تمام ریکارڈ پلاننگ کمیشن کے پاس محفوظ ہے۔

بھارتی فوج کی جارحیت،لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز میں شہری علاقوں پر فائرنگ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفا قی وزیر داخلہ ا حسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوامی مرکز میں آگ کی انکوائری کی رپورٹ ایک دو روز میں سامنے آجائے گی۔ لوگ منظوری کے بغیرپلازابنالیتے ہیں، جبکہ حفاظتی اقدامات کو پس پشت ڈال دیا جا تا ہے۔ سی پیک کا کوئی ریکارڈ نہیں جلا۔ سی پیک کا تمام ریکارڈ پلاننگ کمیشن کے پاس ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مشرف افغانستان کی جنگ پاکستان میں لائے، وہ سیاستدان ہیں ان کیلیے رعایت کی گنجائش نہیں بنتی۔ بے نظیر قتل کیس میں مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا کہا گیا ہے لیکن میرے پاس ابھی جائیداد ضبطی سے متعلق کوئی چیز نہیں آئی۔

مزید :

قومی -