وزیر اعظم کا جیکب آبادکی ترقی کے لئے100کروڑ روپے امداد، جدید ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، ہیلتھ کارڈ ، گیس ،بجلی کے منصوبوں اور پاسکو سینٹر کے قیام کا اعلان
جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم نے جیکب آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 100کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ خواتین کے لئے جدید ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور غریب لوگوں کے لئے ہیلتھ کارڈ کے اجراءکا اعلان بھی کیا ہے، اس کے علاوہ شہری اور دیہی علاقوں میں گیس لائن بچھانے اور بجلی ہر گھر تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
”ایسا کیوں کیا تم نے۔۔۔؟“ ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری میچ میں کپتان سرفراز احمد کی ایسی حرکت سامنے آ گئی کہ عوام کیساتھ ماہرین کرکٹ بھی ہکا بکا رہ گئے، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے، ”دھیان کر کپتان“
جیکب آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے شدید گرمی میں آنے والے لیگی کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جیکب آباد والو! میں آپ کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے دیکھنے نہیں، امید لے کر آئے ہیں، علم ہے یہاں کی حکومت نے جیکب آباد والوں کو مایوس کیا ہے۔ نواز شریف کا جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاش سندھ حکومت نے جیکب آباد والوں کو کچھ تو دیا ہوتا مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ جیکب آباد آج بھی 100 سال پیچھے کھڑا ہے۔سندھ حکومت نے جیکب آباد والوں کو مایوس کیا، اب نعروں سے ووٹ نہیں ملے گا، عوام کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی خدمت کا فرق پتہ چل جائے گا.
کسی کو کسی کی جان لینے کا حق حاصل نہیں:بختاور بھٹو کی مردان واقعے کی مذمت
وزیر اعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ آج کراچی میں ہر طرف کچرا ہی نظر آتا ہے، ہم جب بھی حکومت میں آئے، سب سے پہلے امن قائم کیا، سندھ کے مایوس عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور میں اپنے نوجوانوں کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں سندھ کے حالات بھی بدلیں۔ وزیر اعظم نے جیکب آباد کیلئے 100 کروڑ روپے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایک ایک پائی عوام کی فلاح پر خرچ ہو گی اور جیکب آباد میں خواتین کیلئے جدید ووکیشنل ٹریننگ سنٹر بھی بنے گا۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور ہماری خدمت میں فرق ہے، ہم سندھ میں موٹر وے بنا رہے ہیں، بجلی کے کارخانے لگا رہے ہیں اور اب لوڈ شیڈنگ جلد مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ جیکب آباد کو پینے کا صاف پانی بھی دیں گے اور یہاں پاسکو سنٹر بھی بنایا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما امداد چانڈیو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا
نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ غربت جیکب آباد میں ہے۔ یہاں علاج کے لئے لوگوںکو اپنے گھر اور جائیدادیں بیچنا پڑتی ہیں ۔ وزیر اعظم نے جیکب آباد میں ہیلتھ کارڈ کے اجراءکا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کینسر کے مریض کا اپنی طرف سے علاج کرانے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خالی ہاتھ نہیں آیا، جیکب آباد کیلئے جیبیں بھر کر لایا ہوں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات،پاک افغان تعلقات میں بہتری کے امور پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ 1991ءمیں اقتدار میں آکر سندھ کو ڈاکوﺅں سے نجات دلا کر یہاں کے دیہاتوں میں امن قائم کیا اسی طرح کراچی کو بھی دہشت گروں سے نجات دلائی ۔ اب ملک بھر میں امن و امان قائم ہو چکا ہے اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے۔ بہت جلد ملک کو لوڈشیڈنگ کے بھوت سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے سے تقریر کا اختتام کیا.