مقبوضہ کشمیرکے جوانوں کا پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع سبز ہلالی پرچم اٹھا کر پریڈ ،بھارت کو مرچیں لگ گئیں ،سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا

مقبوضہ کشمیرکے جوانوں کا پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع سبز ہلالی پرچم ...
مقبوضہ کشمیرکے جوانوں کا پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع سبز ہلالی پرچم اٹھا کر پریڈ ،بھارت کو مرچیں لگ گئیں ،سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پلوامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیرکے شہر پلوامہ کے باسی نوجوانوں کا پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی اور کشمیری عوام کے لئے خصوصی تحفہ پیش کیا ہے جس میں کشمیری نقاب پوش نو عمر لڑکوں نے پاکستانی پرچم اٹھا کر انتہائی تجربہ کار فوجی جوانوں کی طرح پریڈ کرکے دونوں اطراف کھڑے کشمیروں اور پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں تاہم بھارتی کو مرچیں لگ چکی ہیں اور اعلیٰ حکام نے پریڈ کرنے والے لڑکوں کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات کے اندارج کا بھی حکم جاری کر دیا گیا ہے جبکہ بھارتی فوجی سورماؤں نے گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں نو عمر لڑکوں نے انتہائی خوبصورت اور ماہرانہ انداز میں پاکستانی پرچم اٹھا کر پریڈ کی ہے اور پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ کے مرانہ چوک میں بڑی تعداد میں کشمیریوں کو خصوصی تحفہ پیش کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری جوانوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار سے پاکستانی اور کشمیری جہاں خوش دکھائی دے رہے ہیں وہیں بھارت کو مرچیں لگ گئی ہیں اور اس اقدام کے خلاف انتہائی سخت فیصلہ کرتے ہوئے پریڈ کرنے والے جوانوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل بنانے کے احکامات بھی صادر کر دیئے گئے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک مقدمہ درج کیا ہے جس میں پریڈ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کوبھارت کے خلاف غداری جیسے اقدامات اٹھانے کی دفعات شامل کی ہیں اور جلد ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائیں گے ۔

کشمیری جوانوں کی پریڈ کی ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔

مزید :

قومی -