چوہدری نثار ذاتی مصروفیات کی بنا پر پارلیمانی اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے، اسے غلط رنگ نہ دیا جائے: ترجمان وزرات داخلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ کی پارلیمانی اجلاس میں عدم شرکت کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار ذاتی مصروفیا ت کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے تھے میڈیا اجلاس میں ان کی عدم شرکت کو غلط رنگ نہ دے آئندہ چند روز میں وزیر داخلہ پریس کانفرنس کے ذریعے اپنا مئوقف واضح کریں گے۔
30سال سے نوازشریف کا احتساب نہیں ہوا مگر اب ساری قوم کا نعرہ ’’گلی گلی میں شورہے "ساراٹبر"چورہے‘‘ بن گیا ہے :عمران خان
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، اس سے پہلے بھی وہ کئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکے تھے لہذا میڈیا میں اس پہلو کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔ترجمان نے مزید واضح کیا کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کوئی تلخی نہیں ہوئی اور نہ ہی وزیرِ داخلہ نے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔کابینہ اجلاس میں وزیر داخلہ کے بیان کے حوالے سے بلاجواز قیاس آرائیاں اور غیر حقیقی تبصروں سے گریز کیا جائے۔ وہ آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس کرکے اپنا موقف عوام اور میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چوہدری نثار نے کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو سپریم کورٹ اور فوج سے محاذ آرائی کے بجائے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا تھا جس کی تردید فوری طور پر وزارت داخلہ نے کردی تھی۔