سعودی عرب کے بعد پاکستان نے بھی قطر کو انتہائی زور دار جھٹکا دیدیا ، وہ خبر آگئی جسکی کسی کو ذرا بھی امید نہ تھی

سعودی عرب کے بعد پاکستان نے بھی قطر کو انتہائی زور دار جھٹکا دیدیا ، وہ خبر ...
سعودی عرب کے بعد پاکستان نے بھی قطر کو انتہائی زور دار جھٹکا دیدیا ، وہ خبر آگئی جسکی کسی کو ذرا بھی امید نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کیساتھ تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے چند روز بعد پاکستان نے بھی قیمت میں اضافے کی بنا پر”گوادر نوابشاہ “پائپ لائن منصوبہ منسوخ کر دیا ۔
”ایکسپریس ٹریبیون “ کے مطابق نواز حکومت نے تہران پر امریکی پابندیوں کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن کے متبادل 2ارب ڈالر کے ”گوادر نوابشاہ“ ایل این جی پائپ لائن پراجیکٹ کو قیمت میں اضافے کی وجہ سے منسوخ کر دیا ۔اس سے قبل قطر اور ایران پاکستان کو گیس فراہم کرنے کیلئے کوشاں تھے تاہم امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو منسوخ کر کے ایل این جی ڈیل سائن کرنے کے حوالے سے دباﺅ تھا ۔ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے قیمت کے تعین کے بعد اس منصوبے کی منظوری دی تھی تاہم اس کے باوجود اسے اضافی قیمت کی بنیاد پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

امریکی دباﺅ کے بعد بلآخر پاکستان نے قطر کیساتھ ایل این جی کی فراہمی کا معاہدہ کیا جس کی شراکت دار زیادہ تر کمپنیاں امریکی ، جاپانی اور یورپی تھیں تاہم اب حالیہ پیش رفت میں قطر نے پاکستان میں ایل این جی گیس پائپ لائن بچھانا شروع کر دی ہے ۔ اس منصوبے کی تجویز جنوری میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد بن حلیفہ الثانی کے دورے کے دوران دی گئی تھی ۔
پاکستانی حکومت کی جانب سے حالیہ اقدام تہران کیلئے دھچکا نہیں ہو گا بلکہ اس سے چین کو نقصان پہنچے گا کیونکہ پاکستان اور چین نے 2015ءکے دوران گوادر نوابشاہ ایل این جی پائپ لائن اور بولی کے عمل کے ذریعے ایل این جی ٹرمینل جاری کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
یہ فیصلہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس دوران وزارت پٹرولیم کوگوادر نوابشاہ ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن منصوبے کو منسوخ کرنے اور فوری طور پر کراچی کے پورٹ قاسم پر نئے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

مزید خبریں :اگر پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت گئی تو اس چیز سے چھٹکارہ مل جائے گا ،ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی پاکستان کی جیت کے لیے دعائیں کریں گے

مزید :

قومی -