سانحہ صفور ا،شہید ہونے والوں کی نمازہ جنازہ ادا کر د ی گئی ،میتوں کی تدفین کا عمل مکمل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ صفورامیں ہلاک ہونے والے افراد کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ہےاور تدفین کا عمل جاری ہے جبکہ ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ صورا میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملہ کے نتیجہ میں 46افراد جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہوئے تھے ۔
اس موقع پر الاظہر گارڈن سے لے کر یونیورسٹی روڈ تک پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے علاوہ پولیس کے 200 ، ریپڈ ریسپانس فورس کے 100 جوان اور اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بھی تعینات رہے۔ نماز جنازہ میں بھاری تعداد میں اسماعیلی برادی اور حکومتی ارکان نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب اسماعیلی برادری کی بس پر حملہ کیا گیا، بس الاظہر گارڈن نامی رہائشی سے کریم آباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، جس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 46 افراد کو سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا جبکہ دہشت گرد اطمینان سے قتل عام کرنے کے بعد فرار ہوئے۔
کراچی میں کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم ہے دوسری جانب سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم نظر آ رہی ہے۔