پی ٹی آئی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،لیکن قبول نہیں کی:فردوس عاشق اعوان

پی ٹی آئی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،لیکن قبول نہیں کی:فردوس عاشق اعوان
پی ٹی آئی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،لیکن قبول نہیں کی:فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (صباح نیوز)مرکزی راہنما پیپلزپارٹی وسابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی لیکن میں نے قبول نہیں  کیونکہ وہ اپنے حلقہ کے ووٹروں اور ساتھیوں کے مشورہ کے بغیر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ  نہیں کریں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوبے چک میں معززین علاقہ ، ووٹروں اور پارٹی کارکنوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، میاں عابد جاوید اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

فہد مصطفیٰ کے ناقابلِ تسخیراعتماد اور کامیابی کا راز

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شہید بی نظیر بھٹو مجھے پیپلزپارٹی میں لے کر آئیں تھیں اور پیپلزپارٹی نے بہت زیادہ عزت دی لیکن جب ان کاحلقہ مسائل کا شکار تھاتو پارٹی کی قیادت اسلام آبا دمیں بیٹھ کر مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں کے ساتھ کھانے کھارہے تھے جس پر انہوں نے اپنے تحفظات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا اقتدار میں آنا بین الاقوامی ایجنڈا تھا لیکن نواز شریف حکومت ناکام ہے، نواز شریف نے دشمنوں سے نہیں لڑنا لیکن وطن کا دفاع کرنے والے بہادر پاک فوج کو بدنام کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ این اے 111 کے علاقوں میں 35 بیت المال سکول حکومت نے بند کردئیے اور بل لینے کے باوجود گیس لوگوں کو نہیں دی جارہی جوکہ ظلم وزیادتی ہے لیکن وہ حلقہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے مسائل کو حل کروانے کیلئے دن رات جدوجہد جاری رہے گی ۔

مزید :

قومی -