پاکستان میں سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے ، وزیر اعظم کو جیل بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، ڈان لیکس رپورٹ لیک کر کے پاک فوج کی توہین کی گئی: عمران خان

پاکستان میں سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے ، وزیر اعظم کو جیل بھیجنے ...
پاکستان میں سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے ، وزیر اعظم کو جیل بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، ڈان لیکس رپورٹ لیک کر کے پاک فوج کی توہین کی گئی: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 10ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، ملک کی دولت لوٹ کر کرپشن کی جا رہی ہے, جب تک کرپشن ہے ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی،وزیر اعظم کو جیل پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا,  ڈان لیکس میں مودی کی زبان بولی گئی تھی، وزیر اعظم آفس نے پاک فوج کی توہین کی ، اپنی کرسی اور دولت بچانے کے لئے فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے , ڈان لیکس کی رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔

”سی پیک کا خواب میں نے دیکھالیکن۔۔۔“ ،قومی رہنما نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے ،نام جان کر آپ کا چہرہ مزید کھل اٹھے گا
تفصیلات کے مطابق  چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کی جڑکرپشن ہے جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،  کرپشن کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی ، سرمایہ کاری نہ ہو توروزگار نہیں ملتا،کرپشن آپ کوبے روزگار رکھ رہی ہے ،تعلیم نہیں مل رہی، حکمرانوں کی کرپشن کو روکنے کی سب سے بڑی طاقت عوام ہوتی ہے، قوم کی بیٹیوں نے پاکستان میں تبدیلی لانے میں مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا ہے جو میرے لئے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ  نواز شریف نے اپنے وزرا ءاور بیٹوں کے ذریعے کرپشن کی ہے ، ہمارا وزیر اعظم رنگے ہاتھ پکڑا گیا تو  قطری خط کے ذریعے فرار حاصل کر نے کی کوشش کی گئی لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ نقل کرنے کے لئے بھی عقل  چاہئے۔انہوں نے کہا کہ  فضل الرحمان خود کو مولانا کہتے ہیں، اِنہوں نے الزام لگایا کہ یہودیوں نے مجھ سے کہا کہ پیسے لے لو عمران خان کی حمایت کرو، لیکن یہودیوں نے غلطی کی، فضل الرحمان کو پیسے نہیں ڈیزل کے پرمٹ کی آفر کرانی چاہئے تھی ،فضل الرحمان کو مولانا کہنا میں اپنی توہین سمجھتا ہوں۔

پی ٹی آئی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،لیکن قبول نہیں کی:فردوس عاشق اعوان
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت میں آتے ہی بجلی پیداواری کمپنیوں کو480ارب روپے دئیے گئے، ان 480روپوں میں62ارب روپے کی کرپشن کی گئی، ن لیگ کی حکومت نے عوام کے 62 ارب روپے چوری کئے، 62ارب روپے عوامی مسائل کے حل کے لئے خرچ ہوسکتے تھے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ  نواز شریف عوام کو پاگل بنا رہے اور  اپنے جرائم پر پردہ ڈال رہے ہیں ، وزیر اعظم  نے خود ہی کہا تھا کہ جو فرد کرپشن کرتا ہے وہ اپنے نام پر پیسے نہیں رکھتا ، نواز شریف آپ کا بہت بہت شکریہ آپ بھی کبھی کبھی سچ بولتے ہیں، نواز شریف نے اپنے نام پر کچھ نہیں رکھا اپنے بچوں کے نام پر رکھا ، ایک ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیا اسحاق ڈار روکیں گے ؟ اسحق ڈار  نے مجسٹریٹ کے سامنے لکھ کر دیا تھا کہ میں نوازشریف کے لئے منی لانڈرنگ کر رہا تھا، جب کہ اس منی لانڈرنگ میں ان کا ساتھ سعید احمد نے دیا ، سعید احمد کو نواز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کا تحفہ نیشنل بینک کا صدر بننے میں ملا۔

”این اے 56 سے الیکشن میں لڑوں گا،شیخ رشید اکیلے کھانے کا سوچ رہے ہیں“:فیاض الحسن چوہان
چیئرمین تحریک انصاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے وجہ سے ملک میں ڈالر کی کمی واقع ہوجاتی ہے جس کے باعث ہمیں قرضہ لینا پڑتا ہے،  پاکستان ہرسال بھکاریوں کی طرح بھیک مانگتاہے، غیرت مند آدمی کا کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانا بہت مشکل ہوتاہے، اسی طرح آئی ایم ایف کہتا ہے عوام پر40ارب روپے کے مزید ٹیکس لگاﺅ،شرم کی بات ہے قرضے کوئی لے اور قیمت عوام ادا کرے، میرا کام آپ کو شعور دینا ہے، ایک ہزار ارب روپیہ پاکستان سے باہر جا رہا ہے اس کی حفاظت آپ کا فرض ہے، نواز شریف کو جیل میں بھیجنے تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -