کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتر ی آگئی ہے ،آئندہ ہفتے تیسری کیمو تھراپی کی جائے گی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہت بہتری آگئی ہے اور ان کا گھر پر باقاعدگی سے علاج جاری ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری دوسری کیمو تھراپی کے بعد آئی ہے تاہم ان کی تیسری کیمو تھراپی آئندہ ہفتے کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ کلثوم نواز این اے 120کے الیکشن سے قبل گلے میں کینسر کے باعث علاج کیلئے لندن گئیں تھیں لیکن ڈاکٹرز نے انہیں فوری آپریشن کروانے کا کہا ، ان کا آپریشن کامیاب ہو چکاہے اور اب وہ صحت یاب ہو رہی ہیں ۔کلثوم نواز این اے 120سے کامیاب ہو چکی ہیں تاہم اب وہ ملک واپسی پر ہی حلف اٹھائیں گی ۔