بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ،75سالہ خاتون شہری شہید:آئی ایس پی آر

قومی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 75سالہ خاتون شہید ہوگئی ہیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر کے گاﺅں کاکوٹہ پربلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 75سالہ محمودہ بیگم شہید ہوگئی ۔
پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بنکرز کو نشانہ بنایا۔