میں نے جعلی کاغذدیاہوتوکسی کونکالنے کی ضرورت نہیں ہوگی خودنکل جاوں گا: عمران خان

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہناہے کہ میں نے جعلی کاغذدیاہوتوکسی کونکالنے کی ضرورت نہیں ہوگی خودنکل جاوں گا،عدالت نے جو چیزیں مانگیں وہ دیں،میرا سرکاری عہدہ نہیں تھا میں تو کرکٹر تھا ،مریم نوازمجھے300ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنیوالے سے ملارہی ہیں۔

”یہ توقع نہ رکھی جائے کہ فیصلہ کل ہی جاری کریں گے “عمران خان نا اہلی کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ،ایسی بات کہہ دی کہ جسٹس ثاقب نثار کو بھی غصہ آجائے گا
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ نوازشریف کی کرپشن کوبچانے کیلئے پارٹی کواستعمال کیاجارہاہے،مسلم لیگ (ن) نے ا یک مجرم کوپارٹی صدربنادیا جس کی اجازت کو ئی بھی عدالت نہیں دے سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ جے ا ٓئی ٹی بنی تون لیگ والے سمجھے اسے کنٹرول کرلیں گے،ان کا رویہ تکبر والا ہے ،کہ کیسے کوئی ہاتھ ڈال سکتاہے،یہ حیران ہیں کہ میرٹ پر فیصلے ہورہے ہیں،پیپلز پارٹی والے ٹھیک کہتے ہیں انکے اورن لیگ سے ا داروں کا رویہ الگ ہے۔

سپریم کورٹ نے عمران خان نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) میں باغی گروپ بن چکا ہے جو ہمارے ساتھ رابطے میں ہے۔
چیرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ فیصل واوڈاہمیں بتائے بغیرایم کیوایم اورپی ایس پی سے ملے،عارف علوی فیصل واوڈاکےخلاف ایکشن لیں گے۔
عمران خان کا کہناتھا کہ حلف نامے میں تبدیلی پلان کر کے کی گئی تو نشاندہی کرنی چاہیے تھی۔