ایم کیوایم اور پی ایس پی کااتحا اچھا شگون تھا،کسی کو بھی کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:مراد علی شاہ

قومی

ٹھٹھہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے،خواہش تھی کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا اتحاد قائم رہے مگر یہ چند گھنٹے بھی نہ چل سکا، کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ہمیں اقتدارملاتوکام کرکے دکھائیں گے،ایم کیو ایم کی طرح رونا نہیں روئیں گے :مصطفیٰ کمال
ٹھٹھہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم کو مردم شماری پر تحفظات بتائے، مردم شماری کے نتائج خفیہ رکھے گئے، پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ الیکشن میں تاخیر ہو لیکن حلقہ بندیاں ہوں گی تو انتخابات بروقت ہوں گے، الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
مرادعلی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ میں ترقیاتی کام جاری ہیںکیٹی بندر کا منصوبہ اپنے دور حکومت میں منظور کرا لیں گے، ٹھٹھہ حیدر آباد روڈ کو بہتر بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے دریائے سندھ پر پل بنائے، ہم شہید بے نظیر بھٹو کے ہر خواب کو پورا کریں گے۔