تحریک انصاف کا وہ رہنما جو عمران خان سے بھی زیادہ طاقتور ہے،عمران خان نے اعتراف کر لیا

قومی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سر زمین پارٹی کے درمیان اتحاد کیلئے کیے جانے والی ملاقاتوں میں تیسری شخصیت کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا تھا جس کے حوالے سے کہاہے جارہاتھا کہ وہ شخصیت پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنما ہیں اور فیصل وڈاڈا کا نام سامنے آ یاتھا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس پی اور ایم کیوایم کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کے بعد اتحاد ایک دن بھی قائم نہ رہ سکا اور دونوں جماعتوں کے سربراہوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع کر دیا جس کے بعد نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں فاروق ستار نے خصوصی انٹرویو دیا جس دوران شاہ زیب خانزادہ نے انکشاف کیا کہ ملاقاتوں کے دوران تحریک انصاف کے ایک رہنما بھی آپ کے ساتھ بیٹھے تھے لیکن فاروق ستار نے اس حوالے سے تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم یہ خبر چھپ نہ سکی اور آہستہ آہستہ اس حوالے سے افواہیں پھیلتی رہیں اور تحریک انصاف کے رہنما فیصل وڈاڈا کا نام گھومتا رہا تاہم اب نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیاہے کہ وہ شخصیت فیصل وڈاڈا تھیں اور انہوں نے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال سے ملاقات بغیر بتائے کی تھی ۔