نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس،کل احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے مشاورت:نجی ٹی وی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہاوس میں مشاورتی اجلاس کے دوران کل احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،مشاورتی اجلاس میں مریم نواز،مریم اورنگزیب،طلال چوہدر ی،امیرمقام،پرویزرشید,آصف کرمانی،گورنر پنجاب اورقانونی ٹیم شامل تھی۔
کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتر ی آئی گئی ہے ،آئندہ ہفت تیسری کیمو تھراپی کی جائے گی
نجی ٹی وی ”دنیا نیوز“کا اپنا ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ نواز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں کل احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،اس موقع پرپارٹی رہنماﺅں نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے۔