سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ، تین رکنی بینچ سماعت کریگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلا ف پاناما لیکس کیس 20اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ۔
وزیر اعظم نواز شریف بھی ڈاکٹر بن گئے ، خبر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ وزیر اعظم کے خلا ف پاناما لیکس کی سماعت کرے گا ۔ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست بھی سماعت کیلئے منظور کر لی ہے ۔
یاد رہے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پاناما لیکس پر پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت چار جماعتوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔