سندھ اسمبلی کی سابق رکن ارم عظیم نے پی ٹی آئی چھوڑ کر واپس ایم کیوایم میں جانے کا فیصلہ کر لیا

سندھ اسمبلی کی سابق رکن ارم عظیم نے پی ٹی آئی چھوڑ کر واپس ایم کیوایم میں جانے ...
سندھ اسمبلی کی سابق رکن ارم عظیم نے پی ٹی آئی چھوڑ کر واپس ایم کیوایم میں جانے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف کو خیرآباد کہتے ہوئے دوبارہ ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی و ی جیونیوز کے مطابق ارم عظیم سندھ اسمبلی کی سابق رکن ہیں اور وہ ایم کیوایم چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم انہوں نے تحریک انصاف کو چھوڑتے واپس ایم کیوایم پاکستان میں جانے کافیصلہ کر لیاہے ۔ارم عظیم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی اپنا وہ کردار ادا نہیں کر رہی جو میری سوچ سے مطابقت رکھتا ہو۔ارم عظیم فاروقی نے مزید کہا کہ میں اپنے سپورٹز کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں ،پی ٹی آئی کی وہ پالیسیاں جو ملک کے مفاد کے لئے ہوں گی ان میں حصہ دار رہوں گی۔

مزید :

قومی -