وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کے مابین ملاقات ، چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملاقات کی ہے ، دونوں قائدین کی ملاقات میں نیب کے نئے چیئر مین کی تقرری پر مشاورت کی گئی ہے۔

ہاشم آملہ جم کر کھیلے ، ہم نے سیریز کو زندہ رکھا : فاف ڈوپلیسی
وزیر آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نیب کے نئے چیئر مین کی تقرری کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ موجودہ چیئرمین نیب کی مدت م نومبر 2017 میں ختم ہو رہی ہے اور اگلے چیئرمین کا تقرر حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے کیا جائے گا ۔دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں نئے چیئرمین کی تقرری کے عمل کو سختی سے قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانے پر اتفاق پایا گیا۔