تحریک انصاف کی نیا اپوزیشن لیڈرلانے کی تیاریاں، سیاسی جماعتوں سے رابطے کر لئے

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی عبوری نظام سے قبل نیا اپوزیشن لیڈر لانے کی تیاریاں،سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے، نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کےلئے حمایت مانگ لی اور اس سلسلے میں ایم کیو ایم سے رابطہ بھی کیا گیا ہے ،ایم کیو ایم پاکستان نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے ، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پیپلز پارٹی کے خلاف متحد ہوں تو نیا اپوزیشن لیڈر آ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 27، ایم کیو ایم پاکستان کی 22 نشستیں ہیں۔