حدیبیہ پیپر ملز کیس سے نیب کےلئے واپسی کی کوئی گنجائش نہیں ، نیب نے فیصلہ نہ کیاتوسپریم کورٹ کرے گی،شیخ رشید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس سے نیب کےلئے واپسی کی کوئی گنجائش نہیں ،امید ہے حدیبیہ پیپرمل کیس کاٹرائل ہوگا اس میں پورا خاندان ملوث ہے، وہ یہ کیس سردار لطیف کھوسہ کی مدد سے لڑیں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ نیب کے پاس ابھی بھی دو دن ہیں کہ عدالت میں پیش ہوجائے، نیب نے فیصلہ نہ کیاتوسپریم کورٹ کرے گی،شیخ رشیدکہ حدیبیہ 700 ملین کیس کرپشن کیس سماعت کیلئے لگ گیا ہے ،سیمی فائنل ہو گیا ابھی فائنل ہونا باقی ہے،میں یہ کیس بھی لطیف کھوسہ کے تعاون سے لڑوں گا،انہوں نے کہا کہ میرا پہلا کیس ایک شخص کے خلاف تھا اب پورے خاندان کیخلاف ہے میں ایک اچھا وکیل ہوں اعلیٰ عدلیہ کے جج بھی کہہ چکے ہیں کہ میں سیاست چھوڑ کر وکالت اختیار کر لوں کیونکہ میں نے پاناما کیس بہت اچھالڑا ہے،انہوںنے کہا سناہے وزیراعظم،خورشید شاہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی پربات چیت کررہے ہیں، شیخ رشیدنے کہا کہ میں طلال چودھری کی طرح بھنگڑا نہیں ڈال سکتا میں ناچاگروپ نہیں ہوں۔