عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے: اکبر ایس بابر

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرکے انہیں الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان ایک طرف تو قانون و انصاف کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب خود کو عدالت اور قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں، وہ قوانین، عدالتوں اور آئینی اداروں کے احکامات کی تعمیل نہیں کرتے اس لیے اب یہی حل رہ گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہوتی تب تک ملک میں انصاف نہیں ہوسکتا۔