چین کیوں مسلمانوں کے خلاف برمی حکومت کی مدد کررہا ہے؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی

چین کیوں مسلمانوں کے خلاف برمی حکومت کی مدد کررہا ہے؟ بالآخر اصل وجہ سامنے ...
چین کیوں مسلمانوں کے خلاف برمی حکومت کی مدد کررہا ہے؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے انکشاف کیا  کہ برما میں چین کی مداخلت موجود ہے اور وہ پاکستان کی طرح  وہاں بھی گوادر ٹو بنا رہا ہے تا کہ برما کے ذریعے خلیج بنگال و بحر ہند تک پہنچ سکے۔ یہ بھی انکشاف کیا  کہ انتہا پسندی کے باعث چین نے اپنا کنٹرول سخت کر لیا جبکہ  امریکی نیوز ایجنسی بھیمیری بات کی تصدیق کرچکی ہے۔ اس کی خبر کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ چینی صدر نے برما کی وزیراعظم کو کہا ہے کہ کارروائیوں کو مزید سخت کر دے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ضیاء شاہد کاکہناتھاکہ میں  پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ چینی صدر کے ایک فون پر برما میں قتل عام رک سکتا ہے، ہم سب کو مل کر اپنے بہترین دوست ملک سے درخواست کرنی چاہئے کہ وہاں مظلوم مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ چین اس کا ذمہ دار ہے بلکہ یہ کہا ہے کہ وہ ایک فون کال کے ذریعے یہ کام کر سکتا ہے۔ پرامن برما کیلئے چین نے ہمیشہ حمایت کی ہے، ہم بھی امن چاہتے ہیں لیکن اس کا مطلب لوگوں کو اس طرح ذبح کرنا نہیں ۔

’راحیل شریف جب آرمی چیف تھے تو ایک دن انہوں نے نواز شریف اور چودھری نثار کو بلا کر ایک نقشہ دکھایا جس میں۔۔۔‘ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا، راحیل شریف نے کیا کہا تھا؟ جان کر واقعی ہر پاکستانی کے ہوش اُڑجائیں گے

انہوں نے کہاکہ چینی پالیسی ساز سمجھتے ہیں کہ چونکہ روہنگیا میں اتنی زیادہ سرمایہ کاری کر لی ہے، اب کہیں وہاں موجود انتہا پسند مسلمانوں کی مدد کے لئے پوری دنیا سے لوگ آنا شروع نہ ہو جائیں۔ انتہا پسندی کی حمایت ہم بھی نہیں کرتے لیکن جو ایسے نہیں ہیں ان کا کیا قصور ہے؟۔

مزید :

قومی -