قمر زمان چودھری شروع دن سے ہی متنازعہ رہے، اب ایسے شخص کو چیئرمین نیب بنایا جائے گا جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہو، خورشید شاہ

قمر زمان چودھری شروع دن سے ہی متنازعہ رہے، اب ایسے شخص کو چیئرمین نیب بنایا ...
قمر زمان چودھری شروع دن سے ہی متنازعہ رہے، اب ایسے شخص کو چیئرمین نیب بنایا جائے گا جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہو، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری پہلے دن سے ہی متنازعہ رہے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں چیئرمین نیب کے نام مشاورت کیلئے ملاقات کی ،اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے جلد نیا نام دیا جائے گا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے نام کیلئے پی ٹی آئی اورایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے اس بار ایسے شخص کا نام چیئرمین نیب کیلئے دیں گے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہےں جو صرف کرپشن کے خاتمے کیلئے کام کرے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -