اسلام آباد ہائیکورٹ ،ظفر حجازی کی اخراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت،فریقین کو27 ستمبر کیلئے نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ ،ظفر حجازی کی اخراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت،فریقین ...
اسلام آباد ہائیکورٹ ،ظفر حجازی کی اخراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت،فریقین کو27 ستمبر کیلئے نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی مقدمہ اخراج کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت،درخواست میں وفاق، ایف آئی اے اور ایس ایچ او سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کو فریق بنایا گیا ہے ،وکیل ظفر حجازی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ استغاثہ کی جانب سے مقدمے کا اندراج بد نیتی پر مبنی ہے،ایف آئی اے نے انکوائری میں صرف 4گواہان کے بیانات کو مد نظر رکھااور گواہان ایس ای سی پی کے افسران ہیں انہوں نے اپنی غلطی کا ملبہ ظفر حجازی پر ڈالنے کی کوشش کی، عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمے کا اندراج غیر قانونی ہے اور اسے خارج کیا جائے، ایف آئی اے کومیرے موکل کے خلاف کارروائی کرنے سے روکا جائے،عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فریقین کو 27ستمبرکیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -