پاکستان ،امریکہ اور افغانستان نے خطے سے داعش کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کا عزم کر لیا

قومی

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان ،امریکہ اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوئے جس میں تینوں فریقین نے داعش کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں سہ فریقی مذاکرات ہوئے جس میں پاکستان ،امریکہ اور کابل کے نمائندوں نے شرکت کی ۔مذاکرات میں پاکستان کے 6رکنی وفد نے شرکت کی جس کی قیادت ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی ۔اس موقع پر باہمی مفادات اور تحفظات سمیت سیکیورٹی امور اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس دوران تینوں فریقین نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی اور داعش کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔مذاکرات کے دوران داعش کے خاتمے کے لیے پاک افغان فوجی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ داعش کا خاتمہ مزید تعاون سے ہی ممکن ہے ۔
مزید خبریں :” ہم امریکہ کو تمہارے خلاف یہ کام نہیں کرنے دیں گے“ روس اور چین دونوں نے پاکستان کو یقین دہانی کروادی، سب سے بڑا مسئلہ حل کردیا