اثاثہ جات ریفرنس، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کو طلب کر لیا

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق کو 20 ستمبر کو طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسحاق ڈاراور اہل خانہ کے نام پر 831 ملین روپوں کے اثاثہ جات ہیں، وزیر خزانہ کے اثاثوں میں مختصر وقت میں 91 گنا اضافہ ہوا،ان کے اثاثے آمدن سے زائد ہیں لہذا کرپشن الزامات کے تحت ٹرائل کیا جائے، نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ انوسٹی گیشن کے دوران ملزم کو طلب کیا گیا مگر پیش نہ ہوئے،ملزم کی جانب سے بتایا گیا کہ نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی،عدالت نے وزیر خزانہ کو 20 ستمبر کو صبح 9 بجے پیش ہونے کا سمن جاری کر دیا،سمن اسحاق ڈار کے گلبرگ لاہور کے پتے پر جاری کئے گئے جس میں ملزم کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔