بھارتی فوج کی ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی شہری شہید ،دفتر خارجہ کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی شہر ی کی ہلاکت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر شدید احتجاج کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ بارڈر کے پھکلیاں سیکٹر پر اشتعال انگیزفائرنگ کرتے ہوئے ایک پاکستانی شہری کو شہید کردیا جس پر دفتر خارجہ کے ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا ۔
مزید خبریں :پاکستان ،امریکہ اور افغانستان نے خطے سے داعش کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کا عزم کر لیا