بھارتی قابض فوج نے لشکر طیبہ کے اہم کمانڈر ابو اسماعیل سمیت 2 مجاہدین کو مقابلے میں شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا

بھارتی قابض فوج نے لشکر طیبہ کے اہم کمانڈر ابو اسماعیل سمیت 2 مجاہدین کو ...
 بھارتی قابض فوج نے لشکر طیبہ کے اہم کمانڈر ابو اسماعیل سمیت 2 مجاہدین کو مقابلے میں شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امرناتھ یاترا حملے میں ملوث لشکر طیبہ کے اہم کمانڈر ابو اسماعیل سمیت 2مجاہدین کو ایک مقابلے میں شہید کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:بھارت میں پناہ گزین روہنگیا مسلمان قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ،کسی صورت انڈیا میں رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے :مودی حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز‘‘ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 10جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے انت ناگ میں امر ناتھ یاترا پر جانے والی بس حملہ کاماسٹر مائنڈ  اور پاکستانی شہری لشکر طیبہ کا اہم کمانڈر ابو اسماعیل اپنے ایک ساتھی ابو قاسم  سمیت سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں ایک مقابلے میں شہید ہو گیا ہے ، مقبوضہ کشمیر کےانسپکٹر جنرل پولیس کے مطابق بھارتی فوج ،پیرا ملٹری فورس،سی پی آر ایف اور سٹیٹ پولیس نے مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر نواگام میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر کا محاصرہ کیا تو مجاہدین نے فائرنگ شروع کر دی ،فورسز کی جوابی کارروائی میں ابو اسماعیل اور ابو قاسم شہید ہو گئے جبکہ تلاشی کے دوران مکان سے 2 اے کے 47رائفلیں اور دیگر اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ۔بھارتی سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ابو اسماعیل مقبوضہ کشمیر میں 14 بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قتل میں بھی ملوث تھا جبکہ وادی میں ہونے والی دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جا تا تھا ۔بھارتی فورسز کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو دجانہ کی جگہ ابو اسماعیل کو وادی میں لشکر کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا ۔  

دوسری طرف کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی قابض فوج وادی میں آزادی کی بڑھتی ہوئی تحریک سے بوکھلائی ہوئی ہے اور آئے روز اس تحریک میں شامل کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے جعلی مقابلوں میں شہید کر کے ’’جھڑپیں ‘‘ قرار دے رہی ہے اور گذشتہ چند ماہ سے درجنوں نوجوانوں کو جعلی انکاؤنٹر ز میں شہید کیا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے ۔کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کے ساتھ مجاہدین کی حقیقی جھڑپیں ایسی نہیں ہوتیں کہ ان میں ہندوستانی فوجیوں کو آنچ بھی نہ آئے ۔

مزید :

قومی -