اصغر خان کیس پرمیرا بیان چوہدری نثار سے دوری کا باعث بنا: خواجہ آصف

اصغر خان کیس پرمیرا بیان چوہدری نثار سے دوری کا باعث بنا: خواجہ آصف
اصغر خان کیس پرمیرا بیان چوہدری نثار سے دوری کا باعث بنا: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اور ان کے درمیان اصغر خان کیس کے حوالے سے میرادیا گیا بیان دوری کا باعث بنا، اس بیان میں، میں نے اپنی اوقات سے بڑھ کر بات کردی تھی اور میرے قائد نے میرے مؤقف کی تائید کرکے میری اوقات بڑھا دی تھی مگر یہ بیان میرے اور چوہدری نثار کے درمیان دوری کا باعث بن گیا۔

دوست ممالک نے تسلیم کیا الزام تراشی سے افغانستان میں امن نہیں آسکتا:نفیس زکریا
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ سے گفتگو کے دوران میزبان حامد میر کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میرے اور چوہدری نثار کے درمیان دوری میں بھی آپ ہی کا کردار ہے کیوں کہ 23اکتوبر 2012ءکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کے دوران میں نے کہا تھا کہ اصغر خان کیس پر کمیشن کا مطالبہ چوہدری نثار کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے کیوں کہ اس حوالے سے فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف اور شہباز شریف ہی کر سکتے ہیں۔اصغر خان کیس میں نواز شریف کا نام ہی نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی قبول کریں گے ، ہم سپریم کورٹ کو کوئی رائے نہیں دے سکتے۔ اس بیان کے بعد میری اور چوہدری نثار کی بول چال بند ہوگئی تھی ، میرے بیان کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے بھی میری تائید کی ، میں نے اوقات سے بڑھ کر بیان دیا تھا جس کی تائید کرکے نواز شریف نے میری اوقات بڑھا دی تھی۔

مزید :

قومی -