کوشش ہوگی رضا ربانی استعفیٰ نہ دیں،کلبھوشن کو رعایت نہ دینے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں:ایاز صادق

کوشش ہوگی رضا ربانی استعفیٰ نہ دیں،کلبھوشن کو رعایت نہ دینے پر تمام سیاسی ...
کوشش ہوگی رضا ربانی استعفیٰ نہ دیں،کلبھوشن کو رعایت نہ دینے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں:ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی رضا ربانی استعفیٰ نہ دیں،کلبھوشن کو رعایت نہ دینے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضا ربانی کی جائز بات کو حل کرائیں گے اور کوشش ہوگی کہ وہ استعفیٰ نہ دیں،پیر کی صبح رضاربانی کو منانے گھر جاؤں گا، اسحاق ڈاران کے دوست ہیں اس لئے ان کو ساتھ لیکر جاؤں گا،رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وزراء اجلاس میں نہیں آتے،ایک فرد کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کیا جاسکتا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن کے معاملے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اورکلبھوشن کو رعایت نہ دینے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں،کرنل (ر)حبیب ظاہر کو پلان کرکے نیپال سے اغوا ء کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد آئے گا اور اس میں کچھ نہیں ہوگا،نواز شریف ہیں وزیراعظم رہیں گے۔سپیکر صرف اللہ کی مرضی سے بنا ہوں،قومی اسمبلی میں دوسرا کوئی بھی امیدوار نہیں اور قومی اسمبلی کا ڈان لیکس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایاز صادق کا آخر میں کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے لیکن 16 گھنٹے کی بات درست نہیں،توقع اور ضرورت کے مطابق ڈیموں میں پانی نہیں آیا اور سی پیک منصوبہ مکمل ہونے سے مزید بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔

مزید :

قومی -