وفاقی کابینہ کا اجلاس ہر منگل کو بلانے کی ہدایت ،کراچی اور حیدر آباد کے لئے 30 ارب کے پیکج کی نگرانی گورنر سندھ کریں گے :وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

وفاقی کابینہ کا اجلاس ہر منگل کو بلانے کی ہدایت ،کراچی اور حیدر آباد کے لئے ...
 وفاقی کابینہ کا اجلاس ہر منگل کو بلانے کی ہدایت ،کراچی اور حیدر آباد کے لئے 30 ارب کے پیکج کی نگرانی گورنر سندھ کریں گے :وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے ہر منگل کو  وفاقی کابینہ کے  اجلاس کے انعقاد کی ہدایت کی  ہے ،کراچی اور حیدر آباد میں 30 ارب کے  ترقیاتی پیکج پر  گورنر سندھ کی نگرانی میں عملدرآمد ہو گا  ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے  کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت کی 43وزارتیں اور ڈویژن ہیں ، وزارتوں اور ڈویژنوں کو پیش نظر رکھ کر کابینہ تشکیل دی گئی ، وزیر اعظم نے کابینہ کو اپنے حالیہ دورہ کراچی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے 25ارب  اور  حیدرآباد کے لیے 5ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے ، وفاقی حکومت کے پیکج پر پالیسی کے تحت گورنر کی نگرانی میں عملدرآمد ہو گا،  پیکج پر مقررہ وقت اور مقررہ لاگت میں عملدرآمد کیا جائے گا ، کراچی میں ایک ہسپتال اور میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا ، گرین لائن میٹروبس منصوبے کو دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی ، پینے کے پانی کے لیے اضافی وسائل مہیا کیے جائیں گے ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن کو 50فائر بریگیڈیز دی جائیں گی،  کراچی میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے انڈر پاسز اور پُل بنائے جائیں گے حیدرآباد میں بھی ایک یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بنایا جائے گا موجودہ حکومت تمام فیڈریشن یونٹس کو برابری کی بنیاد پر ریکارڈ فنڈز فراہم کر رہی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ دورہ کراچی کے دوران امن و امان کی صورتحال پر اعلٰی سطح اجلاس منعقد کیاسندھ میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں ساتھ ہیں سندھ بالخصوص کراچی میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن معاونت دیں گے سندھ حکومت کو کہا کہ قیام امن ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے فعال کردار ادا کرے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حیدر آباد میونسپلٹی کو مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی کے لیے منصوبے شروع کیے جائیں گے گرین میٹرو بس کی توسیع کی جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -