جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے،تحریک انصاف کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے:دانیال عزیز

جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے،تحریک انصاف کے پاس حکومت کے خلاف ...
جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے،تحریک انصاف کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے:دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے اور سرخروبھی ہوں گے، اگر جے آئی ٹی نے قطری شہزاد ے کا بیان ریکارڈ نہیں کرناتھاتو قطری حکومت سے کیوں پوچھا گیا؟جبکہ تحریک انصاف کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔

مصر ،سنگدل باپ نے بیٹے کو گولیوں سے بھون ڈالا

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے جے آئی ٹی رپورٹ نہیں پڑی ،کائرہ اور خورشیدشاہ نے بہت باتیں کیں لیکن یہ باتیں کرنے سے پہلے وہ رپورٹ تو پڑھ لیتے ،شریف فیملی کا مے فیئر فلیٹ میں ٹھرنا ثبوت قرار دے دیا گیا،یہ رپورٹ ہے؟ماشاء اللہ جبکہ فلیٹ میں کچھ عرصہ قیام کرنے سے ملکیت ظاہر نہیں ہوتی اگرایسا ممکن ہے توعمران خان بھی نتھیا گلی والے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہیں تو کیا وہ گیسٹ ہاؤس ان کے نام ہوجائے گا؟۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی موسٹ لائیکلی،سیمز، جیسے ان الفاظ سے و زیراعظم کوقصوروارٹھہرانے جارہی ہے؟،رپورٹ میں لکھاگیاکہ باہمی قانونی معاونت پر کام جاری ہے جبکہ سپریم کورٹ میں کہاگیاکہ مکمل رپورٹ جمع کرا دی گئی اوراگر رپورٹ جمع کرادی گئی ہے تو جوڈیشل اکیڈمی میں اب راتوں کوکیوں اجلاس ہو رہے ہیں؟ اور جے آئی ٹی کے ان کاموں سے صاف نظر آرہا ہے یہ جھٹ پٹ کا کام ہے۔کے پی میں دو سال سے احتساب کمیشن پر تالے پڑے ہیں اور پی ٹی آئی درس دے رہی ہے کہ احتساب ہوناچاہیے۔ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ کیا عاصم حسین سے 230ارب روپے ریکور ہوگئے ؟ 230ارب روپے کی بدعنوانی کے مقدمے کا کیا ہوا؟ اور عاصم حسین آج کل جیل میں ہیں یا باہر؟ جبکہ سندھ میں نیب کوپیچھے دھکیلا جارہا ہے اور اس قانون کو ختم کیا جارہا ہے ۔
دانیال عزیزنے کہا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لیں جبکہ پانچ سو چھوکرے لیکر جوبات منوانی ہومنوالیں ،یہ اچھی ٹیکنالوجی ہے لیکن اس جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کون مانے گا؟حالانکہ قطر کا ذکر تو جے آئی ٹی کے شروع میں ہونا چاہیے تھا مگرایسا نہیں کیا گیا ۔

مزید :

قومی -