وزیر اعظم کے پیشی : جوڈیشل اکیڈمی کے باہر عابد شیر علی کی امامت میں نماز ظہر کی ادائیگی

وزیر اعظم کے پیشی : جوڈیشل اکیڈمی کے باہر عابد شیر علی کی امامت میں نماز ظہر ...
وزیر اعظم کے پیشی : جوڈیشل اکیڈمی کے باہر عابد شیر علی کی امامت میں نماز ظہر کی ادائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر وزیر اعظم کے استقبال کیلئے آئے لیگی وزیر عابد شیر علی جوڈیشل اکیڈمی کے باہر امام بن گئے جنہوں نے اپنی امامت میں نماز ظہر ادا کرائی اور وزیر اعظم کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی ۔

سماءٹی وی کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی آج صبح سے ہی پاکستان سمیت بین الاقوامی میڈیا کیلئے مرکز نگاہ بنی ہوئی ہے جس کی وجہ وزیر اعظم نوازشریف کی پیشی ہے ، اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف, آصف کرمانی اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی بھی اپنے قائد کے استقبال اور اظہار یکجہتی کیلئے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود تھے تاہم جب نماز ظہر کا وقت ہوا تو عابد شیر علی لیگی وزراءاور کارکنوں کے امام بن گئے جن کی امامت میں خواجہ آصف سمیت دیگر لیگی ورزاءاور کارکنوں نے گرین بیلٹ پر نما زظہر ادا کی اور بعد میں وزیر اعظم نوازشریف کے حق میں خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔

ویڈیو بھی دیکھیں۔۔

مزید :

قومی -