رمضان المبارک میں25کشمیر ی شہید ہوئے، مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے روسی صدر کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں: نفیس ذکریا

رمضان المبارک میں25کشمیر ی شہید ہوئے، مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے روسی صدر کی پیش ...
رمضان المبارک میں25کشمیر ی شہید ہوئے، مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے روسی صدر کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں: نفیس ذکریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے تقدس کو مکمل طور پر پامال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ طاقت اور چھروں والی بندوق کے استعمال سے 25سے زائدکشمیریوں کو شہید اور200 سے زائد کو زخمی کیا۔ پاکستان پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے۔

موجودہ احتسابی ڈرامے کے سکرپٹ رائٹر مبارکباد کے مستحق ہیں ،خواہش ہے کہ نتیجہ میری رائے کے بر عکس آئے مگر دعا قبول ہوتی نظر نہیں آتی: ڈاکٹر طاہر القادری
دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی بربریت سے سب سے زیادہ متاثر کشمیری بچے ہوئے ہیں وہ نہ صرف فائرنگ اور چھروں والی بندوق کے استعمال سے براہ راست زخمی ہوئے بلکہ انہوں نے کشمیر میں ہونے والے تمام المناک واقعات کو بھی دیکھا۔ صرف رواں سال کے دوران سینکڑوں بچوں کو بینائی سے محروم کر دیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے ان کی آنکھوں کا یورپ کے کسی بھی ملک میں علاج کرانے کی پیشکش برقرار ہے۔ پاکستان نے یہ معاملہ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔ پاکستان نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے جاری 35 ویں اجلاس میں کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی بربریت کو بھی موثر طور پر اجاگر کیا۔ قابض فوج نے کشمیریوں کو پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں جیت پر خوشی منانے کی سزاءدینے کے لئے لوگوں کی مارپیٹ کی ، دکانوں کی توڑ پھوڑ دی اور سامان لوٹا۔ بھارتی اداروں نے آر ایس ایس اور Abinav Bharat جیسی دہشت گرد تنظیموں کی ملی بھگت سے دہشت گرد حملے کئے اور بے گناہ لوگوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا جواز پیدا کرنے کیلئے ان حملوں کا الزام دوسروں پر لگایا۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی جدوجہد کی غیرمتزلزل اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی مستقل رکنیت کو خارجہ پالیسی میں ایک سنگ میل اور نمایاں کامیابی قرار دیا۔

فیفا ورلڈ کپ کے لئے تیار کئے گئے سب سے بڑے سٹیڈیم میں آگ لگ گئی
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا مزید کہنا تھاکہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لئے تشویش کا باعث ہیں۔ اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے دنیا کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن چاہتا ہے کیونکہ یہ ہمارے بہترین مفاد میں ہے۔داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں مضبوط ہو رہی ہیں،چین اور پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں۔
نفیس ذکریا نے بھارتی حکام کی جانب سے ویزہ ہونے کے باوجود سکھ یاتریوں کو جوڑ میلے کے لئے پاکستان آنے کی اجازت نہ دینے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو ہندو ذہنیت سے شدید خطرات لاحق ہیں، انتہا پسندوں نے اقلیتوں کا جینا دو بھر کردیا ہے جبکہ مودی سرکار ان انتہا پسندوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ پاکستان سے نفرت میں دہلی حکومت نے اپنی مذہبی رسومات کے لئے پاکستان آنے والے سکھوں کو بھی روک دیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -