ابھی تک سعودی عرب فوج بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا،یمن تنازعے کا حصہ نہیں بنیں گے :خواجہ آصف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ابھی تک سعودی عرب فوج بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ،یمن کے تنازعے کا حصہ نہیں بنیں گے ، سعودی عرب میں دہشت گردی ہوئی تویقیناپاکستان مددکرےگا۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ سعودی عرب میں ہماری فوج کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں کی سکتی ،ہم یمن تنازعے کا حصہ نہیں بنیں گے ۔خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ابھی تک سعودی عرب فوج بھیجنے کاحتمی فیصلہ نہیں کیا گیاہے ،سعودی عرب کی اپنی سیکیورٹی ہے ، سعودی عرب میں دہشت گردی ہوئی تویقیناپاکستان مددکرےگا، سعودی عرب کی سیکیورٹی کواپنی سیکیورٹی سمجھتے ہیں، سعودی عرب کی سلامتی ہماری افواج کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف لڑائی ساری انسانیت کا مسئلہ ہے اور راحیل شریف کی سعودی عرب تقرری دہشتگردی کے خاتمے سے تعلق ہے ،فوجی الائنس پر کوئی رسمی بات نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط ہیں ،ملاقاتوں کا سلسلہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کڑی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو مل کر لڑنا چاہیے۔