فاٹا اصلاحات سے متعلق قانون سازی کے لیے مشاورت نہیں کی گئی، کسی مائی کے لال کو فاٹا کے نام دکانداری نہیں کرنے دوں گا : مولانا فضل الرحمان

فاٹا اصلاحات سے متعلق قانون سازی کے لیے مشاورت نہیں کی گئی، کسی مائی کے لال ...
فاٹا اصلاحات سے متعلق قانون سازی کے لیے مشاورت نہیں کی گئی، کسی مائی کے لال کو فاٹا کے نام دکانداری نہیں کرنے دوں گا : مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات سے متعلق قانون سازی کے لئے مشاورت نہیں کی گئی، فاٹا کے بارے میں قانون سازی حکومت کا مشاورت نہ کرنا اوراعتماد میں نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔، کسی مائی کے لال کو فاٹا کے نام پر دکانداری نہیں کرنے دوں گا۔

نرگس فخری سے صحافی خاتون کا انتہائی معصوم سوال ، اداکارہ نے ایسا شرمناک جواب دیدیا کہ جان کر آپ کے کان لال ہو جائیں گے
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فاٹا ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے ریفرنڈم کا مطالبہ کردیاہے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام سے پوچھے بغیر اسٹیٹس تبدیل نہیں کرسکتے، مذاکرات میں جو بات طے کی گئی بل اس کے الٹ ہے، حکومت اس بل کو پاس نہیں کرواسکے گی، فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے اور وہاں کے عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے گا، فاٹا کے بارے میں قانون سازی پر حکومت کا مشاورت نہ کرنا اوراعتماد میں نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔فاٹا کے عوام سے پوچھے بغیر اسٹیٹس تبدیل نہیں کرسکتے۔فاٹا کے عوام سے رائے لی جائے.

مزید :

قومی -