ترک صدر کی آمد : حکومت نے پاک ترک آرگنائزیشن کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا، ملازمین کے ویزے منسوخ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر کے دورہ پاکستان کے پیش نظر وزارت داخلہ نے پاک ترک آرگنائزیشن کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان کے دوہ پاکستان کی مناسبت سے حکومت پاکستان نے فتح اللہ گولن کی تنظیم پاک ترک آرگنائزیشن کے ملازمین کوآئندہ 3روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے اور وزارت داخلہ نے 400ملازمین کے ویزے بھی منسوخ کردیے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ترک سکولوں کا کنٹرول ترک حکومت کی تجویز کر دہ ”مارف“ نامی تنظیم سنبھالے گی جبکہ اس سے قبل ان سکولوں کا کنٹرول پاک ترک آرگنائزیشن کے سپرد تھا ۔
یاد رہے کہ فتح اللہ گولن پر ترک حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام ہے ۔