نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرآج احتساب عدالت پیش ہوں گے

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نوازشریف،مریم نوازاور کیپٹن(ر)صفدرآج احتساب عدالت پیش ہوں گے،عدالت میں مریم نوازاور کیپٹن (ر)صفدر 7 بارعدالت کے ر وبروپیش ہوچکے ہیں،جبکہ نوازشریف 5باراحتساب عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔

نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس،کل احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے مشاورت:نجی ٹی وی
احتساب عدالت میں حسن نوازاور حسین نوازایک باربھی احتساب عدالت پیش نہیں ہوئے،جس وجہ سے دونوں کواشتہاری قراردیئے جانے کا امکان ہے ۔
احتساب عدالت میں فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 13 ویں سماعت ہوگی،جبکہ ایون فیلڈپراپرٹیز،العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی 12ویں سماعت ہوگی۔
آج کی کارروائی میں 2گواہوں کے بیانات ریکارڈہوں گے، کمشنران لینڈریونیواورایس ای سی پی کی افسرسدرہ منصوربیانات ریکارڈکرائیں گے۔

کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتر ی آئی گئی ہے ،آئندہ ہفتے تیسری کیمو تھراپی کی جائے گی