پی آئی اے نے ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈشیئرنگ کرلی، استنبول کے لیے پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی:سول ایوی ایشن اتھارٹی

قومی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے نے ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈشیئرنگ کرلی ہے اور اب استنبول کے لیے پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی۔

دبئی حکومت نے عدالتوں پر دبا ؤ کم کرنے کے لئے معمولی جرائم پر عدالتوں کی بجائے جرمانے کی سزائیں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ،اب گالی دینے پر2 ہزار درہم جرمانہ ہوگا
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن حکام کا کہناتھا کہ پی آئی اے دبئی،ابوظہبی،مسقط سے ترکش ایئرلائن کے مسافروں کوسہولت دے گی کیونکہ قومی ایئر لائن نے پی آئی اے نے ترکش ایئرلائن کیساتھ کوڈشیئرنگ کرلی ہے ،اب کراچی،اسلام آباد اورلاہورکے مسافراس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔سول ایوی ایشن حکام نے مزید کہاکہ یہ کوڈشیئرنگ استنبول،ابوظہبی،مسقط اوردبئی کیلئے کی گئی ہے جبکہ ترکش ایئرلائن روزانہ استنبول سے کراچی،لاہور،اسلام آبادکیلئے6پروازیں چلائے گی ۔تاہم پی آئی اے استنبول کے لیے پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی۔