جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کاوالیم 10ابھی بھی بن رہاہے،مریم اورنگزیب

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کاوالیم 10ابھی بھی بن رہاہے،ابھی جے آئی ٹی کا دسواں والیم آنا ہے ،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کورٹ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ پر ٹرائل کررہی ہے،چارریفرنسزاورصرف 6مہینے،اتنی عجلت کیوں؟،ابھی الزام اور ثبوت ڈھونڈاجارہاہے ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہناتھا کہ نوازشریف پرکرپشن کاکوئی ثبوت یاالزام نہیں ہے،جب کوئی ثبوت نہیں ملاتووزیراعظم کوایک اقامہ پرگھربھیج دیاگیا،انہوں نے کہا کہ جب انصاف ہوتا ہوانظر نہ آئے تو سوال اٹھانا ہرپاکستانی کا حق ہے،ان سوالوں کا جواب عوام 2018کے انتخابات میں دیں گے،مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ جب انصاف ہوتاہوانظرنہیں آئے گا تو سوال تو اٹھیں گے۔

مزید خبریں:۔بیرونی بنکوں میں موجود پیسہ واپس نہ آیا تو احتساب کا عمل ادھورا رہے گا ،چلے ہوئے کارتوسوں سے کوئی مورچہ فتح نہیں ہوسکتا :سینیٹر سراج الحق