ایک طبقے کی کوششوں سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ سب مل کرجمہوریت کومضبوط کریں،سعد رفیق

ایک طبقے کی کوششوں سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ سب مل ...
ایک طبقے کی کوششوں سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ سب مل کرجمہوریت کومضبوط کریں،سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک طبقے کی کوششوں سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ سب مل کرجمہوریت کومضبوط کریں،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرزمل کرجمہوریت کومضبوط کریں، پارلیمنٹ کو کیوں تحلیل کیا جائے ،کیا وجہ ہے؟،کیااس ملک میں یہ ہی کھیل تماشا چلے گا؟،وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک میں جو بھی حکومت آتی ہے اسے اپنا دورانیہ مکمل کرنا چاہئے ،ہماری حکومت کا دورانیہ جس طرح پورا کرایا جا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ،رکاوٹیں کھڑی کر کے ہمارا راستہ روکا جا رہا ہے ۔

اہم خبریں:۔جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کاوالیم 10ابھی بھی بن رہاہے،مریم اورنگزیب

مزید :

قومی -اہم خبریں -