نیب ریفرنسز،نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،لندن جانے کی اجازت دیدی گئی

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور انہیں لندن جانے کی اجازت دے دی،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نوازنے نیب ریفرنسزمیں حاضری سے استثنیٰ کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں ان کی تیمارداری کیلئے جانا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں 20 نومبر سے ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،عدالت نے جب بلایا تو پیش ہو جائیں گے ۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کی غیر حاضری میں ظافر خان اورمریم نواز کیلئے جہانگیر جدون کو نمائندہ مقرر کیا جائے۔
جس کی نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دو ملزموں کی عدم موجودگی سے ٹرائل متاثرہوگا۔
اس پر وکیل امجد پرویزنے کہا کہ تفریحی دورہ ہو تب بھی قانون استثنیٰ کی اجازت دیتا ہے ۔
احتساب عدالت کے جج محمدبشیرنے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کو 7 روز اور مریم نوازکو ایک ماہ کیلئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا اور انہیں لندن جانے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں:۔نیب ریفرنسز،نوازشریف کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو سے روک دیا گیا